: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
پٹھان
کوٹ میں فضائیہ کے اڈے پر دہشت گردانہ حملے کی جانچ کے لئے پاکستان کی
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹي) کو اجازت دیئے جانے پر دہلی کے وزیر اعلی
اروند کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ
ایک طرف مرکز ’بھارت ماتا کی جے ‘کی بات کرتا ہے تو دوسری طرف آئی ایس آئی
کو ملک میں آنے دیا جاتا ہے۔ مسٹر کیجریوال نے آج ٹوئیٹ کر کے مسٹر مودی
پر حملہ
کرتے ہوئے پوچھا، ’’ سر مودی جی نے آئی ایس آئی کو بلا کر بھارت
ماتا کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ کیا ہے پتہ نہیں مودی جی اور نواز شریف میں کیا
ڈیل ہوئی ہے۔ ‘‘ وزیر اعلی نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس پر
نشانہ لگاتے ہوئے کہا، ’’منہ میں رام بغل میں چھری، بی جے پی - آر ایس ایس
والے منہ سے بھارت ماتا کی جے بولتے ہے اور آئی ایس آئی کو بلا کر بھارت
ماتا کی پیٹھ پر چھرا گھونپ دیتے ہیں۔